عمران خان کا ریڈ زون کے باہراحتجاج کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے ریڈ زورن کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔
’’ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ پروگرام میں آن لائن سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھااپوزیشن ساڑھے تین سال سے کہہ رہی تھی کہ انتخابات کرائیں، اپوزیشن کہتی رہی کہ حکومت سلیکٹڈ اور نااہل ہے اور ناکام ہوگئی اسی لیے ہم نے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن لڑو اور حکومت ہمارے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ چلی گئی۔
عمران خان نے کہا یہ لوگ انتخابات میں اپنے امپائر کھڑے کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے لوگوں کو لا کر الیکشن کی طرف چلے جائیں، یہ لوگ الیکشن کمیشن میں اپنے بندے لگاکر اس کے بعد انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ اقتدار میں آکر اپنے کیسز ختم کردیں، ان کی ساری کوششیں نیب کے خاتمےکے لیے ہیں۔ یہ چھانگا مانگا کی سیاست ہے کہ بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان اسمبلی کو خریدا جائے یہ جمہوریت نہیں جب کہ باہر سے بھی سازش ہوئی یعنی یہ حکومت گرا کر اگلی حکومت بنائی جائی، میں اس عمل کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتا ہوں، عوام سے کہتا ہوں کہ اس غیر جمہوری عمل کے خلاف آج اسلام آباد ریڈزون کے باہر بلیو ایریا میں نماز عشا کے بعد احتجاج ریکارڈ کرائیں، اس احتجاج میں، میں خود بھی شرکت کروں گا۔
انکا کہنا تھا تحریک انصاف کے کارکنان لاہور میں احتجاج کریں گے، مجھے معلوم ہے لاہور کے ہوٹل میں لوگوں کو خریدا جارہا ہے، منحرف ارکان کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button