عمران خان کا طبی معائنہ مکمل، ایک اور میڈیکل بورڈ تشکیل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نیب آفس میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں بدعنوانی کرنے کے جرم میں آج گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد انہیں نیب پنڈی آفس منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔ ان کا طبی معائنہ 7 رکنی ٹیم بورڈ نے کیا، عمران خان کو کل احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈ بنادیا گیا ہے۔

ا

Related Articles

Back to top button