عمران خان کو کچھ ہوا تو خودکش حملہ کر دوں گا

تحریک انصاف کے ایم این اےعطا اللہ ایڈووکٹ نے دھمکی دی ہے کہ اگرعمران خان کو کچھ ہوا تو میں خود کشی حملہ کر دوں گا۔

پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیاہے، جس میں انہوں نے کہا ہے عمران خان کے بال کو بھی نقصان ہوا تو ملک چلانے والے سن لیں آپ رہیں گے نا آپ کے بچے۔
بیان میں انہوں نے کہااگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش حملہ آور تیار ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی پورے پاکستان سے سخت ردعمل آئے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی بھی سیاسی حریفوں کو خود کش حملے کی دھمکی دیتے تھے۔

Related Articles

Back to top button