عمران نیازی زندہ لاش کے سوا کچھ نہیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ عمران نیازی زندہ لاش کے سوا کچھ نہیں ہے،یہ کرسی کی خاطر ملک میں آگ لگانا چاہتاہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانکا کہنا تھا میں نے وزیر اعظم سے عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کی اپیل کی تھی، میں نے کہا تھا کہ انہیں ایکسپوز ہونے دیا جائے، اس لئے عمران خان کو نہ پکڑا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نےکہاتھا کہ 20لاکھ لوگ آئیں گے حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، عمران خان کو آج قوم نے مسترد کردیا ہے، عمران خان کی آواز پر عوام سڑکوں پر نہیں آئے۔ عمران خان کو خیبر پختونخوا سے بھی انتہائی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔اسد قیصر اور پرویز خٹک نے دو روز قبل ایاز صادق سے رابطہ کیا، ایاز صادق نے نوازشریف سے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ کچھ دو کچھ لو پر بات کریں لیکن نواز شریف نے کہا کہ کسی کے کہنے پر انتخابات نہیں کروائیں گے۔

انکا کہنا تھا بدھ کی صبح شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور پرویز خٹک آئے تھے، انہوں نے اپنے مطالبے سامنے رکھے تھے، انہوں نے جو کہا اس کا خلاصہ یہ تھا کہ ہم لانگ مارچ کا اعلان کر بیٹھے ہیں۔ حکومت نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ آئین وقانون کے دائرے میں اگرکام کرے گی تو بہترین فیصلہ ہے، اداروں کو ادب سے درخواست کر رہی ہوں جو سب سے زیادہ ڈرائے اور گالی نکالے اسی کے حق میں فیصلہ نہ کرے، فتنہ کو فیڈ نہیں کرنا چاہیے، عدلیہ بھی اس فتنے کو ایسے ڈیل کرے جیسے قرآن نے حکم دیا۔ جیسے یہ لانگ مارچ سے فارغ ہو گا تو ان کیسز پر توجہ دیں گے، اس کی ساری چوریاں سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا یاسین ملک کوعمرقید کی سزا پرشدید مذمت کرتی ہوں، آزادی کے جذبے کو عمر قید نہ پھانسی چڑھائی جاسکتی ہے، یاسین ملک کوعمرقید کی اتنی بڑی خبرہے، آج پوری قوم کی توجہ یاسین ملک کے حوالے سے ہونی چاہیے تھی، ان کی اہلیہ نے رو کر عمران خان سے درخواست کی تھی، آج پاکستان سے ایک آواز جو جانی تھی وہ ایک فیل لانگ مارچ کی نذر ہو گئی۔

مریم نواز نے کہا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کوفتنے کے آگے بندھ باندنے پرمبارکباد دیتی ہوں، کل کانسٹیبل شہید، آج پولیس کی وین کو جلانے سے شہادتیں ہوئیں، اللہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

انکا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی ماؤں، بہنوں، نوجوانوں نے زناٹے دارتھپڑرسید کیا، آج اپنی قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، قوم نے بروقت عمران خان فتنے کو روکا، قوم سمجھتی ہے کرسی کی خاطرملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، پاکستان کواس وقت استحکام اورترقی کی ضرورت ہے۔ اب ملک کے وزیراعظم شہبازشریف ہیں، آج اس فتنے کا کام تمام ہونے کے بعد ملک میں استحکام اور سازگار ماحول ہو گا، پنجاب کی عوام نے آج عثمان بزدارکے مسلط ہونے کا بدلہ لیا، پنجاب کی عوام کولوٹا گیا۔

Related Articles

Back to top button