عمران نےملک کوگوگی پنکی اکنامک کوریڈور کا منصوبہ دیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا پراجیکٹ دیا تھا جبکہ عمران نیازی نے ملک کو گوگی پنکی اکنامک کوریڈورکا میگا پراجیکٹ دیا ہے۔

لاہور کے حلقے پی پی 170 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آپ سب کو لندن میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سلام پیش کرتی ہوں، جس محبت سے میرااستقبال کیا میں آپ سب کی شکرگزار ہوں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کیا گیا، پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو کبھی بل نہیں آئے گا۔ چار سالوں سے صرف امیروں کو نوازا جاتا تھا، ن لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب سے کیا ہے، چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔

انہوں نے کہاچاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔ سیاست کا پالا ایک ایسے شخص سے پڑ گیا ہے جو فتنہ ہے، پٹرول کی قیمتیں آئی ایم معاہدے کے باعث بڑھانا پڑیں، آئی ایم ایف سے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ پی ٹی آئی چیئر مین نے کیاتھا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

مریم نواز نے کہا نوازشریف اور (ن) لیگ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں، مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا، تاریخ کے بڑے سکینڈل عمران خان کے دور میں آئے۔ خزانہ خالی ہے مگرشہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا دیا ہے، پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بل نہیں آئے گا، عون چودھری، جہانگیر ترین و دیگر توبہ توبہ کر کے تحریک انصاف سے نکلے۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا عمران خان ہمیں کہتا تھا امریکا کے غلام ہیں، 4سال تک جب ان کی حکومت تھی تب کوئی امریکی سازش نہیں تھی، اپنے جلسوں میں ڈونلڈ لو کیخلاف باتیں کرتا رہا، عمران خان نے 2 دن پہلے اپنا عہدیدار ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا، عمران خان کے عہدیدار نے کہا کہ ہم سے غلطی ہو گئی معاف کردیں۔

Related Articles

Back to top button