عمران نے آڈیو لیک کا الزام شہبازشریف پر لگا دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے سائفر سے متعلق آڈیو لیک کرنے کا الزام وزیراعظم پر لگاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وغیر نے آڈیو لیک کر کے بڑا اچھا کیا، میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب کچھ سامنے آجائے گا۔

امریکی سائفرسے متعلق آڈیو لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہیکرز نے اچھا کیا میں تو کہتا ہوں پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب کو پتہ چلے کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا سائفر کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے، یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کا نام نہیں لینا، اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی ایک آڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس میں وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیر قانون کے علاوہ ایاز صادق کی آواز بھی شامل تھی۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیک کو ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے کی ہر سطح سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button