عمران نے ملکی مفاد کا سودا گھڑیوں اور انگوٹھیوں میں کیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی مفادات کا انگھوٹیوں اور گھڑیوں میں سودا کیا۔ ایک طرف کرپشن ہورہی تھی تو دوسری طرف مافیا امیر ہورہا تھا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حضرت محمدؐ کی حرمت پر ہم کٹ مرنے کو تیار ہیں،بی جے پی کی شر پسندی کی سخت مذمت کرتیہوں۔

انہوں نے کہابنی گالہ میں کرپشن کے عملیات ہورہے تھے، چار سالوں میں مافیا کی جیبیں بھری گئیں، ہر کرپشن کا کھرا بنی گالہ جاکر ملتا ہے۔ انہوں نے ملکی مفادات کی قیمت 5 قیراط لگائی۔

مریم اورنگزیب نے کہا یہ نیا الیکشن مانگ رہے ہیں لیکن اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینا، الیکشن چاہتے ہیں تو استعفے دیں، اسپیکر آپکے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ استعفے نہیں دیتے لیکن اسی پارلیمنٹ سے مراعات اور تخواہیں لے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ ترکی کے حوالے سے اخبارات کو اشتہارات پر تنقید کا جواب دیتے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا
حکومت پاکستان کا استحقاق ہے کہ وہ ملکی مفادات میں جو اشتہارات دینا چاہے دے سکتی ہے۔ وزیراعظم ترکی انکا ڈالا ہوا گند ساف کرنے گئے، انہوں نے ترکی جیسے ناراض کو ناراض کیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ان لوگوں نے چار سال میں تین ارب سے زئد کے اشتہارات دیے اوراسکی قیمت بھی ادا نہیں کرکے گئے جسے اب ہم ادا کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button