عمران کو نااہلی ریفرنس ، فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کو پی ڈی ایم کی جانب سے دائر کردہ نااہلی ریفرنس میں 18 اگست جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں 23 اگست کے نوٹس جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کی کازلسٹ کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 23اگست کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن 23 اگست کی صبح 10بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

علاوہ ازیں پاکستان ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس پر بھی عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 18 اگست کو طلب کیا گیا ہے، عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت 18 اگست کو ہوگی،عمران خان کو 18 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ ریفرنس رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تھا، ریفرنس پر دیگر ارکان قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، آغا حسن بلوچ ،صلاح الدین ایوبی، علی گوہر اور سعد وسیم شیخ کے دستخط ہیں۔

Related Articles

Back to top button