عوام کو 100روپے لیٹرسستا پیٹرول کیسے ملے گا؟

موٹر سائیکل والوں اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول سو روپے لیٹر سستا ملے گا،حکومت نے تیاری کر لی، اسکیم 6 ہفتوں میں سامنے آ جائے گی۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے  کہا کہ غریبوں کو سستا پیٹرول دینے کے لیے امیروں کے لیے پیٹرول مزید 50 روپے لیٹر مہنگا کر دیا جائے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ سستا پیٹرول صرف رجسٹریشن والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ملے گا جس سے ڈاکیومنٹیشن کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ سبسڈی حاصل کرنے والا شخص پیٹرول پمپ پر اپنا شناختی کارڈ اور ون ٹائم پاس ورڈ دکھا کر سستا پیٹرول حاصل کر سکے گا، ایک وقت میں صرف دو سے تین لیٹر سستا پیٹرول مل سکے گا۔

مصدق ملک کے مطابق موٹر سائیکل والے ماہانہ 21  لیٹر پیٹرول استعمال کرتے ہیں، انہیں 21 لیٹر پیٹرول سستا ملے گا،21 لیٹر سے زیادہ استعمال کرنے پر پوری قیمت دینی پڑے گی۔

سستا آٹا حاصل کرنے کے دوران 2شہری جان سے چلے گئے

Related Articles

Back to top button