فارن فنڈنگ کا فیصلہ 30 روز میں کرانے کا عدالتی حکم چیلنج

پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی حکم نامے کو چیلنج کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اسی عدالت میں انٹرکورٹ اپیل دائر کر دی۔

یاد رہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم دیا جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا، خیال رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

Related Articles

Back to top button