فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے خلاف بدزبانی

تحریک انصاف  فوج کے بعد عدلیہ پر زہر اگلنے لگی ہے اور  پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے خلاف بدزبانی سامنے آئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سپریم  کورٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے بنیادی کام سے کام رکھے، اس کا کام بنیادی حقوق کا تحفظ ہے،  عدالتوں کی بنیادی حقوق پر کارکردگی شرمناک ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور ہمیں سیاسی نظام پر بھاشن دینا بند کریں، سیاسی نظام میں تبدیلی پاکستان کی عوام کا حق ہے۔

Related Articles

Back to top button