فیٹف کے معاملے پر جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے

وزیر مملکت بر ائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فیٹف کے معاملے پر ہمارا مقصد کریڈٹ لینا نہیں پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے۔

برلن میں فیٹف کے اجلاس میں موجودحنا ربانی کھر نے انڈیپنڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا فیٹف کے معاملے پرہمارا مقصد کریڈٹ لینا نہیں پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے، جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے، ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ایک لمبا سفر کیا ہے، ہماری کوشش ہے پاکستان نے جو حاصل کیا ہے اس کو یقینی بنایا جائے۔

قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف (فیٹف) میں پاکستان کے نام کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

حنا ربانی کھر نے کہاایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے اور جمعہ کی رات اجلاس کے اختتام پر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا جائے گا،اجلاس کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور قبل از وقت باتوں سے گریز کیا جائے۔

انکا کہنا تھا حکومت پاکستان کی جانب سے اسلام آباد دفتر خارجہ میں ہفتہ کی صبح میڈیا بریفنگ ہوگی جس میں فیٹف اجلاس سے متعلق بات کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button