پاکستان تحریک انصاف میں قومی اسمبلی سے استعفوں پر اختلافات

پاکستان تحریک انصاف میں قومی اسمبلی سے استعفوں‌ کے معاملے پر اختلافات، اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں۔

سابق وفاقی وزرا شیخ رشید اورفواد چوہدری پارٹی کوسیاسی منظرنامے سے آؤٹ کرنے کیلئے متحرک ہیں، اراکین کی رائے ہے کہ مستعفی ہوگئے تو نئی حکومت کو اہم تقرریاں اور قانون سازی پرکھل کرکھیلنے کا موقع ملے گا۔

عمران خان جنرل باجوہ کو ہٹانے میں کیوں ناکام رہے؟

اراکین کا مؤقف ہے کہ اگرایسا ہوگیا توتحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے اور فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کل وزیراعظم کے انتخاب کے بعد یہ عمل قومی اسمبلی سے شروع کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button