قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان

قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3 ،این اے 24، چارسدہ 2، این اے 31، پشاور5، این اے 45، کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2، این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں ہوگا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی جب کہ کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کرےگا۔

Related Articles

Back to top button