نیوٹرل ہونے والی اسٹیبلشمنٹ دیکھے ملک نیچے جا رہا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غلام حکومت ملک میں بھارت، اسرائیل اور امریکہ کا ایجنڈا لاگو کر رہی ہے،قوم تیاری کرے، پرسوں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا،نیوٹرل ہونے والی اسٹیبلشمنٹ دیکھے ملک نیچے جا رہا ہے.

شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بے شک آپ نیوٹرل رہیں لیکن لوگ جانتے ہیں پاور آپ کے پاس ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کو جہاں لیکر جا رہا ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، تاریخ اس کو معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔

انہوں نے کہاہمارا ملک پچھتر سال قبل ایک نعرے پر بنا تھا،ہمارے دین کا راز یہ کہ اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، صرف پتھر کے بت کی پوجا شرک نہیں پیسے کے بت کی پوجا بھی شرک ہے، جھوٹ بولنے والےکی پوجا شرک ہے، اور خوف کے بت کی پوجا سب سے بڑا شرک ہے کیونکہ خوف ایک قوم کو غلام بنا دیتا ہے، کبھی کوئی بڑا انسان نہیں بتا جو سب سے پہلے خوف کے بت کو نہیں توڑتا ہے۔

انکا کہنا تھا پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتا کیونکہ امریکا کی اجازت نہیں ہے، خوف کو ختم کیے بغیر کوئی انسان بڑا آدمی نہیں بنا، جو قوم خوف کا بت توڑ دیتی ہے وہ عظیم قوم بنتی ہے، آزادی وہ ہے جب اپنی قوم کے مفادات کے لیے فیصلے کیے جائیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا جو قوم خوف کے کے بت کو نہیں توڑتی وہ غلام بن جاتی ہےمیں آج آپ کے پاس پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں،حقیقی آزادی یہ ہے جب قوم اپنے ملک کے لوگوں کے لیے فیصلے کرتی ہے کسی اور ملک کے لیے فیصلے نہیں کرتی ہے،حقیقی آزادی اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے، 30 لیٹر اضافہ کردیا گیا جبکہ بھارت نے چند روز قبل 25 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت کم کی ہے۔

عمران خان نے کہا پاکستان کا ایک وفد اسرائیل گیا ہے اس میں ایک پاکستان کا نوکر بھی ہے جو سرکاری ادارے میں کام کرتا ہے، یہ ہندوستان سے اچھے تعلقات کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں، ہماری ملک کی خارجہ پالیسی یہ تھی کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک فلسطینیوں سے انصاف نہیں ہوتا، یہ ہماری حکومت کا بھی نظریہ تھا، لیکن امریکا کی غلام حکومت بھارت، اسرائیل اور امریکا کا ایجنڈا لاگو کر رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بات نہیں کریں گے، انہوں نے کہا تھا کہ گندم خریدنے کے لیے اپنے کپڑے بیچ دوں گا، جب سے یہ آئے ہیں آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔

Related Articles

Back to top button