لانگ مارچ کی درخواست رجسٹرارآفس کےبعد سپریم کورٹ سے بھی واپس

تحریک انصاف کی لانگ مارچ کیلئے پیشگی درخواست کو رجسٹرارآفس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی واپس کر دیا ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں درخواست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے علی ظفر ایڈووکیٹ نے جمع کرائی تھی جس میں استدعا کی گئی کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو احتجاج کیلئے اجازت کا حکم دیا جائے، درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا تھا، اس درخواست پرگزشتہ روز رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا۔

جمعرات کو رجسٹرار آفس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی عمران خان کی لانگ مارچ کے لیے درخواست واپس کر دی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی۔ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔

عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔ درخواست میں متعقلہ فورم سے رجوع کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ درخواست کے پیرا 4، 5 ۔12 اور 14 میں متنازعہ معاملات کو اٹھایا گیا۔

Related Articles

Back to top button