مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی منحرف اراکین

تحریک انصاف کے منحرف اراکین ایک بار پھر ڈٹ گئے اور مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے استعفے دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہم مستعفی نہیں ہوں گے جو لوگ مستعفی ہوں گے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کا مستعفی ہونےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا اگر اپوزیشن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے تو ہم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ ہمارا آخری فیصلہ ہے۔اگر شہباز شریف کے کاغذات پرہمارے اعتراض منظور نہیں ہوتے تو کل ہم مستعفیٰ ہو جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button