معیشت پر دبائو کا سامنا، ملک کو بحران سے نکالیں گے

مسلم لیگ ن کے رہنما ئوں نے کہا ہے کہ حکومت کو معیشت پر شدید دبائو کا سامنا ہے تاہم حکومت ملک کو اس بحران سے نکالے گی۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد رانا ثنا اللہ ، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال سے سنگین دباؤ اور مشکلات کا سامنا ہے، ملک کے اندرعمران نیازی پولرائزیشن کر رہے ہیں، عمران خان اداروں کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، ہم تمام فیصلے اتحادیوں سے مشاورت سے کریں گے، مخلوط حکومت مل کر موجودہ بحرانی صورتحال سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اڑھے تین سال بے شرم آدمی نے گند پھیلایا، نواز شریف نے بطور پارٹی لیڈر ایک سوچ دی، ملک اور معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، یہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

Related Articles

Back to top button