منحرف رکن راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن راجہ ریاض کی ایوان میں بطور اپوزیشن لیڈر منظوری دے دی۔

باخبر ذرائع کے مطابق راجہ ریاض کو17 ممبران کی جانب سے حمایت حاصل تھی جس کے بعد ان کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

قومی اسمبلی سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپیکر نے اکثریت کی حمایت پر راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرمقررکیا، ان کی تقرری قومی اسمبلی قواعد2007 کےقاعدہ 39 کے تحت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کے راجہ ریاض اور جی ڈی اےکےغوث بخش مہرامیدوارتھے جبکہ راجہ ریاض کو 16 اور غوث بخش مہرکو 6 ممبران کی حمایت حاصل تھی۔

Related Articles

Back to top button