نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائدوضوابط کے مطابق کی جائے گی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائد کے مطابق کی جائےگی۔
اسلام آباد میں افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائد وضوابط کے مطابق کریں گے،کیونکہ یہ آئین کا تقاضہ ہے .
انکا کہنا تھا افواج پاکستان کیخلاف بات اور سازش کرنے کی آئین میں سخت سزا ہے، اس معاملے میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، فرح گوگی کے معاملے پر حقائق سب کے سامنے آئیں گے۔جبکہ صحت مندانہ احتساب ضروری ہے،لیٹر گیٹ پر کمیشن بنانے کا سوچ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہماری خواہش تھی پی ٹی آئی استعفے نہ دیتی، پی ٹی آئی استعفے دے چکی ہے، لہٰذااب قوائد کے مطابق فیصلہ ہوگا،تحریک انصاف انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ میں آئے۔
وزیر اعظم نے کہافیک نیوز کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے کیونکہ ماضی میں کچھ میرے خلاف غلط رپورٹنگ کی گئی جس سے پاکستان اور چین کے تعلقات خراب ہوئے، اب ہم انہیں دوبارہ سے بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں
انکا کہنا تھا امریکی سازش کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاسوں میں سازش ثابت نہیں ہوئی، اب اس معاملے کو پارلیمانی سکیورٹی کمیٹی میں لایا جائے گا اور بیرونی مداخلت کے معاملے پر کمیشن بنانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے.
شہباز شریف نے کہا عمران خان ملک کا دیوالیہ کر گئے ہیں، گزشتہ حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا ہے۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ صرف وقت پر ایندھن منگوانا تھا، آج 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں مل رہا ہے ، گزشتہ حکومت کام کرسکتی تھی، لیکن اس نے صرف شور مچایا۔ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔
انکا کہنا تھاامریکا سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں جبکہ اگر افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح تھا، اعلامیے کی پنچ لائن یہ تھی سازش نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات ہوگی۔

Related Articles

Back to top button