لندن میں نامعلوم افراد کا نواز شریف کے سیکرٹری پر چاقو سے حملہ

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ پر لندن میں آفس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کردیا ۔

راشد نصراللہ پر یہ حملہ ایسٹ لندن میں الفرڈ کے مقام پرکیا گیا، راشد نصر اللہ حملے میں محفوظ رہے۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ کے مطابق حملہ آور چاقو اور خنجروں سے لیس تھے، حملہ آوروں نے انہیں نواز شریف سے دور رہنے، ساتھ چھوڑنے اور لاتعلقی کا کہا۔

نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ کا کہنا تھا کہ حملہ آور گالم گلوچ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کو رپورٹ درج کرادی ہے، ہمیں دنیاکی کوئی طاقت نواز شریف سےدور نہیں کرسکتی، ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنے اور جھنڈے لیے عمرانڈوز اور یوتھیے وفاقی وزیر اطلاعات مریم کو ایک دوکان پر گھیرے ہوئے ہیں اور انہیں میگا فون پر گالیاں دینے کے علاوہ ہراساں کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں عمرانڈوز کی جانب سے مریم اورنگزیب کو ’چور چور‘ پکارتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک خاتون مریم کی ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ یہ ٹیلی ویژن پر بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں مگر یہاں اس نے دوپٹہ تک نہیں پہنا۔

اس سے قبل اپریل میں پاکستانی زائرین کے ایک گروہ نے سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے دوران مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے خلاف سخت نعرے لگائے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے وہاں پہنچنے پر مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک مناظر دیکھنے میں آئے تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مسجد میں موجود پاکستانی زائرین نے وزیر اعظم کو دیکھتے ہی ’چور چور’کے نعرے لگانے شروع کر دیے تھے۔ ایک اور ویڈیو میں زائرین کو مریم اورنگ زیب کے خلاف ہتک آمیز نعرے لگاتے اور گالیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button