محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف PTIکی درخواست پر اعتراضات عائد

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر تحریک انصاف کی درخواست واپس کر دی۔رجسٹرار کی جانب سےاعتراض لگایا گیا کہ تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار کی جانب سے عوامی اہمیت اور بنیادی حقوق کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار کے مطابق  درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور اسد عمر نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔اعتراض میں یہ بھی کہا گیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست کی تیاری میں غیر مناسب زبان کا استعمال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button