ورلڈ کپ ، وزیراعظم کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کو اظہار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ’’ٹیم پاکستان! آپ نے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے، اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے۔ 30 سال قبل قومی ٹیم نے اسی گراؤنڈ میں انگلینڈ کو شکست دے کر 1992 ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔

Related Articles

Back to top button