وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد

ملکی مالی بحران پر قابو پانے کے لیے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
رواں مالی سال میں فنڈز کی تخصیص کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے جس کے تحت مالی بحران پر قابو پانے کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تکنیکی ضمنی گرانٹس زیرغور نہیں آئیں گی اور بجٹ 23-2022 میں مختص شدہ فنڈز کے علاوہ ضمنی گرانٹس بھی زیر غور نہیں لائی جائیں گی۔
وزارت خزانہ صرف انتہائی اور غیر معمولی حالات میں ضمنی گرانٹس کی منظوری دے گی جبکہ ضمنی گرانٹس کےحصول کے لیے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو تمام ضروری تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button