وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی صدر کا سیلاب زدگان کی مدد کاعزم

وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف اورجوبائیڈن کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پرامریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے عشایے کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں امریکی صدر نے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا،انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں سیکڑوں اموات پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کی۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کے عالمی برادری کے نام پیغام اور پاکستان کی حمایت پر امریکی صدر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کی سربراہ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

Back to top button