وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی سپیکر،گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اورگورنر بلیغ الرحمن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا ، ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی ہے ۔

میاں اسلم اقبال نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گورنر نے حمزہ شہباز سے حلف لیا اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی، حمزہ شہباز نے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔

Related Articles

Back to top button