وزیر خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

وزیر خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے 63 پیسے،مٹی کا تیل 10 روپے19 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 12 روپے13 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی سے 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 12روپے 13 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد 235 روپے 30پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 78پیسےفی لیٹرکمی سے نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

انکا کہناتھا قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آرنے ستمبرمیں 685 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ سہہ ماہی میں 1635ارب روپے اکٹھا کیا,ہدف 1609 ارب روپے تھا، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں31 اکتوبرتک توسیع کی گئی۔

Related Articles

Back to top button