پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ مزید تاخیر کا شکار

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر کا اہم بیان سامنے آگیا۔ آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے ضروری فنانسنگ کے انتظامات کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا ہے کہ ضروری فنانسنگ اور معاہدہ طے پانے کے بعد ہی نویں جائزے کو حتمی نتیجے تک پہنچایا جا سکے گا۔ قرض پروگرام بحالی کیلئے آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔

نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف اسٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے. ان پالیسیوں پر عمل درآمد کی کوششوں میں مدد کیلئے خاطر خواہ مالی اعانت کے حصول کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button