پاکستان لوٹا جا رہا ہے اور چوکیدار کہتا ہے میں نیوٹرل ہوں

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان لوٹا جا رہا ہے اور چوکیدار کہتا ہے میں نیوٹرل ہوں،اگر کوئی کہہ کہ میں غیر سیاسی ہوں تو سمجھ لیں کہ اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں۔

سابق وزیر اعظم کا پشاور ایڈورڈ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاانسانوں کے معاشرے میں کوئی قانون سے اوپر نہیں ہوتا اور جانوروں کے معاشرے میں انصاف و قانون نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا بڑے ڈاکو پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے اوران کو این آراودیا گیا، مریم سے پوچھا گیا تو کہا کہ لندن میں کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں، 1100 ارب روپے جو اس قوم کا چوری ہوا وہ معاف ہو رہا ہے، یہ پیسہ چند لوگوں کی جیبوں میں جائے گا، قوم آج بدترین مہنگائی اور قرضوں میں ڈوب رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاآج اس ملک کے محافظ سے سوال پوچھتا ہوں کہ اگر ڈاکو ملک کو لوٹ رہا ہو تو چوکیدار کہہ سکتا ہے کہ میں نیوٹرل ہوں، پاکستان لوٹا جا رہا ہے اور وہاں سے کہتے ہیں کہ ہم نیوٹرل ہیں، نیوٹرل کا یہ کام ہے کہ میڈیا کو بند کریں تو ملک کی حفاظت کون کرے گا، جب بھی کوئی کہے کہ میں غیرسیاسی ہوں تو سمجھ لیں کہ اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کو کال دوں گا تو واپسی نہیں ہو گی، مجھے اکیلے بھی نکلنا پڑے تو ان کے خلاف نکلوں گا لیکن ان چوروں کا ڈاکہ قبول نہیں کروں گا، مجھے جیل کا خوف نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button