پاکستان میں اب کونسی کِنگز پارٹی بننے والی ہے؟ 

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تسلسل کے ساتھ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھیوں کو دباؤ میں لا کر پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ان کی پارٹی کو توڑ کر کِنگز پارٹی بنائی جا رہی ہے۔  پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کو الف کر کے کنگز پارٹی بنانے کا ڈرامہ کیا جائے۔‘

خیال رہے کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ اور ان کے بطن سے ’حقیقی‘، ’نظریاتی‘ اور ’پیٹریاٹ‘ کے لاحقوں کے ساتھ نئی جماعتیں سامنے آتی رہی ہیں۔  بعض اوقات انہی سیاسی جماعتوں کے ناموں کے ساتھ بریکٹ میں کسی شخصیت کے نام کی نسبت سے حروف تہجی (ش، ف، قاف، ض، س) لکھ دیے جاتے ہیں۔ لیکن ہمیشہ یہ ضروری نہیں کہ وہ کِنگر پارٹی شمار ہوں بلکہ وہ ایک سیاسی دھڑا ہی شمار ہوتی ہیں۔

تاہم سوال یہ ہے کہ یہ کِنگز پارٹی آخر ہوتی کیا ہے؟  پاکستانی سیاست کے تناظر میں جب ’کنگز پارٹی‘ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے تو عموماً اس سے ایسی پارٹی مراد ہوتی ہے جو کوئی ایک یا کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ملا کر کھڑی جائے۔  عام طور پر فوجی آمروں کے ادوار میں ان کی ایماء پر بننے والی نئی پارٹیوں یا سیاسی اتحادوں کے لیے ’کنگز پارٹی‘ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ کِنگز پارٹی کو وقتی اُبھار تو مل جاتا ہے، لیکن اسے مستقل یا دیرپا سیاسی عصبیت حاصل نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ طاقت کا سہارا ہٹنے یا آمر کے اقتدار سے نکلنے کے ساتھ ہی یہ پارٹی زمین بوس ہو جاتی ہے یا پھر اس قدر محدود ہو جاتی ہے کہ سیاست کی بساط پر اس کی کوئی خاص حیثیت نہیں رہتی۔

قیام پاکستان کے پہلے عشرے میں اس وقت کے صدر سکندر مرزا کے دور میں بنائی گئی ریپبلکن پارٹی کا حوالہ ملتا ہے جس کا سربراہ ڈاکٹر خان کو بنایا گیا تھا، لیکن سکندر مرزا کے اقتدار سے کُوچ کے ساتھ ہی یہ پارٹی بھی ماضی کا حصہ بن گئی تھی۔

سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے دور کے آخری زمانے میں اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جے آئی) سیاسی منظرنامے پر ظاہر ہوا۔ نواز شریف اس اتحاد کے سربراہ بنائے گئے تھے۔ بعد ازاں 1990ء میں الزام لگا کہ خفیہ ایجنسیوں نے اس کے لیے سیاسی رہنماؤں میں پیسے تقسیم کیے تھے۔ یہ معاملہ بعد میں ’اصغر خان کیس‘ کے نام سے بار بار زیرِ بحث آیا۔ آئی جے آئی کے نام سے بننے والے اس اتحاد کا کریڈٹ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل حمید گل لیا کرتے تھے، لیکن یہ اتحاد بھی زیادہ وقت تک قائم نہیں رہ سکا تھا۔

بعد میں جنرل پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ زیرِعتاب آئی تو اسی مسلم لیگ میں سے ایک جماعت برآمد ہوئی جس کے ساتھ ’قائداعظم‘ کا لاحقہ لگایا گیا۔ اس کی سربراہی میاں محمد اظہر کو سونپی گئی۔   مسلم لیگ ق بننے کے بعد باقی ماندہ مسلم لیگ کی سربراہی نواز شریف کر رہے تھے، اسی وجہ سے اسے مسلم لیگ ن کہا جانے لگا۔ میاں محمد اظہر کے بعد اس جماعت کی قیادت گجرات کے چوہدری برادران کے پاس رہی۔ پھر مشرف کے اقتدار کے خاتمے کے چند برس بعد یہ بھی کمزور ہوتی چلی گئی۔ تاہم اس نے ابھی تک اپنا وجود کسی نہ کسی شکل میں برقرار رکھا ہوا ہے۔

سنہ 2011ء میں پاکستان میں تحریک انصاف ایک بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتی دکھائی دے رہی تھی۔ اس وقت اچانک دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور الیکٹ ایبلز نے پی ٹی آئی کا رخ کرنا شروع کر دیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ ایک انٹرویو میں خود یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ 2011ء میں جنرل پاشا کے کہنے پر ہماری پارٹی کے بہت سارے لوگ پی ٹی آئی میں چلے گئے تھے۔ ان کے بقول اس وقت انہوں آرمی چیف جنرل کیانی کو فون کر کے اس کی شکایت کی تھی۔ اب حالات یہ ہیں کہ وہی پرویز الہٰی اپنے بڑے بھائی کی قیادت میں چلنے والی مسلم لیگ ق چھوڑ کر خود اسی تحریک انصاف کے صدر بن چکے ہیں جس کے بارے میں وہ 2011ء میں اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے سیاسی سفر بالخصوص 2011ء سے 2018ء تک کے دورانیے میں اس جماعت میں دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر آںے والوں کی تعداد غیرمعمولی رہی۔ سنہ 2018ء کے الیکشن سے قبل الیکٹ ایبلز کی یکے بعد دیگرے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ آمد اور الیکشن کے بعد آزاد حیثیت میں جیتنے والوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت ماضی سے ذرا مختلف چیز تھی۔

بعض سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر باقی جماعتوں کو توڑ کو نئی جماعت بنانا ہی کسی پارٹی کو ’کنگز پارٹی‘ کہنے کا معیار ہے تو تحریک انصاف کے ابھار میں بھی کہیں نہ کہیں ایسی علامتیں دکھائی دیتی ہیں۔ تاہم یہاں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ ماضی کی ’کنگز پارٹیاں‘ کچھ عرصے بعد کہانی بن جایا کرتی تھیں، لیکن تحریکِ انصاف اقتدار سے الگ ہونے کے ایک برس بعد بھی نہ صرف سیاسی منظر پر موجود ہے بلکہ سیاسی مباحث کا ایک نمایاں موضوع بھی بنی ہوئی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب کو عمران خان کا پی ٹی آئی کو توڑ کر کنگز پارٹی بنانے کا دعویٰ کسی حد تک درست معلوم ہوتا ہے۔  احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ ’مجھے عمران خان کی بات میں کافی حد تک صداقت لگتی ہے۔ امکان یہی ہے کہ ایک ایسی پارٹی بنائی جائے گی جو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کو کمزور کرنے اور اس کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کا کام کر سکے۔‘

 تاہم سوال یہ ہے کہ کِنگز پارٹی کا چہرہ کون ہو سکتا ہے؟  اس سوال کے جواب میں احمد بلال محبوب کا کہنا تھا ’اب جو حالات بنے ہیں ان میں کئی لوگوں کو خود خیال آیا ہو گا یا پھر ایسے بھی ہوں گے جنہیں یہ ٹاسک سونپا گیا ہو گا۔ مطلب یہ کہ ایک سے زیادہ لوگ کوشش کریں گے جنہیں بعد کے نئے بندوبست میں اپنی کوشش کے مطابق حصہ ملے گا۔‘ اس سوال کے جواب میں کہ کیا خود پی ٹی آئی کی اپنی اٹھان کسی کِنگز پارٹی جیسی نہیں تھیِ، انہوں نے کہا کہ ’تحریک انصاف اپنے آغاز میں ایک نیچرل سیاسی جماعت جیسی تھی۔ پھر ایک مرحلے پر اسٹیبلشمنٹ کو لگا کہ اس میں نواز شریف کو سیاسی مات دینے کا پوٹینشل موجود ہے اور خود عمران خان کے ساتھ بھی ایک طرح کا گلیمر کا عنصر ہے۔ یہ دیکھ کر پی ٹی آئی کی پیٹھ تھپکنے کی کوشش کی گئی تھی۔‘

احمد بلال محبوب سمجھتے ہیں کہ بعض اوقات کنگز پارٹیوں کے جلو میں ابھرنے والے سیاست دان اور ان کی پارٹیاں حقیقی سیاسی جماعتوں کا روپ بھی اختیار کر لیتی ہیں۔  ’پیپلز پارٹی کو دیکھیں۔ ذوالفقار علی بھٹو پہلے جنرل ایوب خان کے قریب بلکہ ان کی کابینہ میں تھے اور چند برس بعد جب انہوں نے پیپلز پارٹی قائم کی تو وہ ایک حقیقی سیاسی جماعت تھی۔ اسی طرح ہم نواز شریف کی مثال بھی ہم لے سکتے ہیں۔ وہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں ابھرے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ بھی اپنی حقیقی سیاسی جماعت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔‘

احمد بلال محبوب کے بقول ’جہاں تک معاملہ پی ٹی آئی کا ہے تو عمران خان نے اپنے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد خود کو ٹرانسفارم کیا ہے۔ اب یہ خود عمران خان پر منحصر ہے کہ وہ مستقبل میں کتنے ریلیونٹ رہتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں ایک پُش بٹن سے ختم نہیں کی جا سکتیں۔‘  ’مجھے لگتا ہے پی ٹی آئی کی ایک حیثیت چاہے وہ کم ہی ہو، برقرار رہے گی۔ جماعتیں

جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے نام سامنے آگئے

بنانا تو اختیار میں ہوتا ہے، لیکن انہیں منظر سے غائب کرنا آسان نہیں ہوتا۔‘

Related Articles

Back to top button