پنجاب کی وزارت اعلیٰ: حمزہ شہبازاورپرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اورمسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیلئے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعظم نے نامزد کر رکھا ہے۔
اسمبلی سیکرٹری کے مطابق وزیر اعلیٰ کا انتخاب بذریعہ ڈویژن ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا آج ہونیوالا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا.پنجاب اسمبلی کے کل ہونیوالے اجلاس میں نے وزیر اعلیٰ کا چنائو کیا جائے گا.
یاد رہےکہ حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امید وار ہیں جبکہ پرویز الٰہی کو وزیر اعظم عمران خان نے وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے.

Related Articles

Back to top button