پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیرتھا، عمران ، نثارملاقات پرن لیگ کا ردعمل

مسلم لیگ ن نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفیکٹ لینے اور دینے والے اُن لوگوں کی ملاقات ہوئی جنہوں نے صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغدار کیا۔
ادھر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا‘، پانامہ اور اقامہ کے ڈرامے کے فنکار آج ایک جگہ جمع ہوگئے،آج دونوں کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا، صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ ایک دوسرے کو بانٹنے والے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے، نیا پاکستان کا فنکار اور ڈیم کا معمار دونوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہایک توشہ خانہ کھا گیا، دوسرا ڈیم کے پیسوں کا حساب نہیں دیتا، نواز شریف کے خلاف سازش کے کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
دریں اثناسابق چیف جسٹس ثاقب نثار عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔
ذرائع کے مطابق ثاقب نثار، عمران خان کی خواہش پر ان سے ملاقات کیلئے آئے ہیں، عمران خان نے ثاقب نثار کو قانونی مشاورت کیلئے بلایا ہے،پی ٹی آئی چیئرمین نے انہیں قانونی مشاورت اور رائے طلب کرنے کے لیے حوالے سے ملاقات کے لیے بلایا تھا۔ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ادارہ نہیں۔

Related Articles

Back to top button