ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔
قومی اسمبلی ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد متحدہ اپوزیشن کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کر وائی۔
تحریک عدم اعتماد کے متن کے مطابق قاسم خان سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹایا جائے، تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے رولز اور پارلیمانی، جمہوری روایات کی خلاف ورزی کی۔قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے آئینی شقوں کی بھی خلاف ورزی کی، ڈپٹی اسپیکر نے حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا۔
تحریک عدم اعتماد کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے 3اپریل کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی اور سپریم کورٹ نے اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا لہٰذا ڈپٹی اسپیکر نے دانستہ طور پر اور آئین کو سبوتاژ کیا، ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن نے اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

Related Articles

Back to top button