یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 73 برس کی عمر میں جمعہ کو انتقال کر گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

عرب میڈیا کے مطابق صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کی اور متحدہ عرب امارات، عرب اور اسلامی قوم اور دنیا کے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کےسوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی جب کہ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

خیال رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حکمراں کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

Related Articles

Back to top button