15 دسمبرسےپٹرولیم قیمتوں میں 30روپے تک کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں15 دسمبر سے 30 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے  باخبر ذرائع کےمطابق پٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے،پٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔

Related Articles

Back to top button