کوئی کرپشن نہیں کی، جائیداد سلائی مشینوں سے بنائی

وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے اپنے اور والد پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ بلاول بیٹا تمہیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ علیمہ خان نے سلائی مشین کے نام پر اربوں کی کرپشن کی۔ علیمہ باجی نے سلائی مشین سے اتنا پیسہ بنایا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خاتونِ اوّل کے لیے بہت احترام ہے، کبھی غلط زبان استعمال نہیں کی، البتہ پنجاب میں کوئی تقرری یا تبادلہ خاتونِ اوّل کو پیسے دیے بغیر نہیں ہوتا۔
اس سے قبل حفیظ اللہ خان نیازی بھی بلاول بھٹو کی جانب سے عمران خان کے والد پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ بلاول کے الزامات سفید جھوٹ ہیں۔ان الزامات کے جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ٹیکسٹائل کی معیاری مصنوعات لاکھوں محنت کش سلائی مشین پر ہی بناتے ہیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کی مصنوعات ان ہی مشینوں کی بدولت ہے۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا میڈیا پر مذاق بنایا جاتا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں۔ میرے والد ایک ایماندار اور معزز شخص تھے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بیٹا تمہیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے، 1994ء سے میرا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے جب نوکری چھوڑ کر انجنیئرنگ کمپنی بنائی، تب ذوالفقار بھٹو وکالت کیا کرتے تھے۔ میں 1994ء سے ٹیکسٹائل بزنس سے وابستہ ہوں مگر سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا مذاق بنایا جاتا ہے جو کہ دکھ کی بات ہے۔

Related Articles

Back to top button