تحریک عدم اعتماد، پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی

وزیر اعظم عمران خان کیخلا ف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کروانے کیلئے پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو تمام مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کر دی۔
ایم کیو ایم پاکستان کا وفد سابق صدر آصف علی زردار ی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے زرداری ہائوس پہنچا ، وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر اور جاوید حنیف شامل تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضی وہاب اور رخسانہ بنگش بھی موجود ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونیوالی ملاقات میں آصف زردار ی اور بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو مان لیا۔جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ دونوں جماعتوں کے ارکان آپس میں بیٹھ کر ایم کیو ایم کے نکات کے حوالے سے پیش رفت اور عمل کے لیے اقدامات اور روڈ میپ تیار کریں گے۔
بعد ازاںایم کیوایم کےوفد نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button