پشاور: بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، بس سروس معطل

بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کی بسوں میں آگ لگنے کے پے در پے واقعات کے باعث سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔بی آر ٹی منصوبے کے آغاز کو ایک ماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے اور اس عرصے میں بسوں میں آتشزدگی اور خرابی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔آج بھی حیات آباد فیڈر روٹس پر چلنے والی بی آرٹی بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ پشاور پی آر ٹی کے اتوار بازار حیات آباد کے قریب فیڈر روٹ پر بس میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔آگ لگنے کے واقع میں تمام مسافر محفوظ ہیں. جس کے بعد پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی.
ایک ماہ کے دوران بی آر ٹی بس میں آگ لگنے کایہ چوتھا واقعہ تھا، اسی باعث سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان ٹرانس پشاور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا۔ مسافروں کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں و مسافروں کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔ بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپیکشن کی جائے گی۔ بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔ شہریوں و مسافروں کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی یونیورسٹی روڈ اور نادر آفس نشتر آباد پر بھی بی آر ٹی بسوں کو آگ لگ چکی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button