پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد، شہبا ز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

قومی اسمبلی سیکریٹ نے تحریک انصاف کے اعترضات مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن کے وزارت عظیٰ کیلئے امیدوار شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔
سیکرٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجویز اور تائید کنندگان کے دستخط درست ہیں۔
دریں اثناتحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہبا ز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
بابر اعوان نے اعتراضات پڑھتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف پر مقدمات درج ہیں، آرٹیکل 233 کاغذات نامزدگی کو منظور کرنے یا مسترد کرنے کا تین جگہ پراختیار دیتا ہے، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ جس پر سیکرٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں، ہم اسکروٹنی کرنے جارہے ہیں اگر کسی کو ان کاغذات پر اعتراض ہے تو نوٹ کروادیں۔

Related Articles

Back to top button