اسرائیل کا لبنان میں  حملہ، حماس رہنما صالح العاروری شہید

اسرائیلی فوج نے بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے سینئر رہنما شہید ہوگئے۔

 اسرائیلی ڈرون حملہ جنوبی بیروت میں واقع حماس کے دفتر  پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

لبنانی میڈیا کا کہنا ہےکہ حملے میں حماس کے سینیئر رہنما اور پولیٹیکل آفس کے نائب صالح العاروری دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔جس علاقے میں حملہ ہوا ہے وہ حزب اللہ کے زیر اثر ہے اور  وہاں حماس سمیت فلسطینی گروپ بھی سرگرم ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ حماس رہنما حزب اللہ کے سربراہ  حسن نصراللہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔

Related Articles

Back to top button