صدر اور وزیراعظم کی مختصر ملاقات،گورنرز کی تعیناتی پرگفتگو

ایوان صدر میں وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے مختصر ملاقات کی، جس کا دورانیہ 15 سے 17 منٹ تھا، ملاقات کے بعد وزیر اعظم ایوان صدر سے روانہ ہو گئے۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیےکے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر سے ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی اور وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر میں خلیج کم کرنے پر بات کی۔
واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی صدر عارف علوی سے یہ پہلی ملاقات ہے، صدر نے ناسازی طبیعت کی بناء پر وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

Related Articles

Back to top button