نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔جس کے بعد اب وہ کسی بھی وقت پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کو23 اپریل کوجاری ہونیوالے نئے پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے ، جو ارجنٹ بنیاد پر آرڈنری کیٹگری میں جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی۔

Related Articles

Back to top button