منی لانڈرنگ کیس میں شہباز، حمزہ فرد جرم کیلئے طلب

لاہور کی خصوصی عدالت نے شہبازشریف ، حمزہ شہباز اوردیگر کو منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 مئی کو طلب کر لیا۔
عدالت نے منی لانڈرنگ مقدمےمیں آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، جس کے مطابقشہبازشریف ، حمزہ شہباز اوردیگر کو منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 مئی کو طلب کر لیا ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح کیاجاتا ہےکہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی، تمام ملزمان فرد جرم کیلئے اپنی حاضری یقینی بنائیں، آج سماعت میں شہباز شریف کی عدم پیشی کےباعث فردجرم عائدنہیں ہوسکی۔
خصوصی عدالت کے تحریری حکم کے مطابق شہبازشریف کےوکیل نےکابینہ اجلاس کی وجہ سے شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست دائرکی، ایف آئی اے نےحاضری معافی کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔ عدالت نے شہباز شریف کے وکیل سے پوچھا کہ یہ حاضری معافی کی درخواست کب تک چلے گی؟ فاضل جج نے حکم دیا کہ شہباز شریف کی آئندہ حاضری یقین بنائی جائے۔
شہباز شریف کےوکیل امجد پرویز نے کہا اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی ،اس بارے میں درخواست دائر کرنی ہے۔خصوصی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر شہبازشریف کے وکیل دلائل دیں یا فرد جرم عائد ہوگی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 14 مئی تک توسیع کردی۔

Related Articles

Back to top button