مسجدنبوی واقعہ:راشد شفیق 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

مسجد نبوی میں پیش آنے والے افسوناک واقعہ پر گرفتار سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو اٹک کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت نےپولیس کی طرف سےمزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئےراشد شفیق کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کاحکم دے دیا۔
عدالت نے راشد شفیق کےٹیلیفون کی عدم برآمدگی پر پولیس پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مال مقدمہ کیوں نہیں پیش کیا گیا،جس پر پولیس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ موبائل فون سعودی عرب میں رہ گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایم این اےراشد شفیق کو پولیس نے30 اپریل کو سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کیا تھا.

Related Articles

Back to top button