کراچی میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

کراچی کے صدر میں کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب ہونیوالے دھماکی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہناکے مطابق کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دھماکا 10 بجکر 52 منٹ پر ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی کوسٹ گارڈز کی گاڑی آتی ہے زور دار دھماکا ہوجاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوسٹ گارڈز کی گاڑی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، جہاں دھماکا ہوا اس سےکچھ دور کوسٹ گارڈز کی گاڑی موجود تھی، گاڑی میں موجود ڈرائیور سمیت تمام افراد محفوظ ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب تھا جس میں تقریباً ایک کلو گرام کے قریب دھماکا خیز مواد موجود تھا اور اس میں بال بیئرنگ استعمال کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر بال بیئرنگ کے زخم ملے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ بم دھماکا تھا جس میں بال بیئرنگز استعمال کیے گئے۔

دھماکے سے قریبی ہوٹلز اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کئی زخمیوں کو جائے وقوع سے ان کی گاڑیوں اور عملے نے اٹھایا ہے اور جناح اسپتال منتقل کیا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button