شہباز گل کے بعد اس کی بیوی کا فراڈ بھی سامنے آگیا


سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی اہلیہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی۔

کرپشن کے خلاف لمبی لمبی تقریریں کرنے والے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی اہلیہ کا کامسیٹس نامی سرکاری یونیورسٹی کے ایک کروڑ چھیاسی لاکھ روپے کی نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے. شہباز گل کی اہلیہ اعزا اسد رسول 2011ء میں یونیورسٹی کے خرچ پر پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکہ گئیں اور گیارہ سال گزرنے کے بعد بھی یونیورسٹی واپس نہیں آئیں۔یہ انکشاف یونیورسٹی کی جانب سے اعزا اسد رسول کو ایک مرتبہ پھر جاری کیے جانے والے نوٹس سے ہوا ہے جس میں ان سے 99 ہزار امریکی ڈالرز کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ واضح رھے کہ شہباز گل کی اہلیہ کا نام سرکاری خرچ پر بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے جانے کے بعد غائب ہونے والے اسکالرز کی لسٹ میں بھی شامل ہے ۔ وہ سال 2011ء میں یونیورسٹی کے خرچ پر پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکہ گئیں اور گیارہ سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں آئیں۔ یونیورسٹی اس قبل بھی شہباز گل کی اہلیہ کو ضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر چکی ہے جس کی پاسداری نہیں کی گئی اب یونیورسٹی نے ایک بار بھر اعزا اسد رسول سے 99 ہزار امریکی ڈالرز کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے ۔ دستاویز کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ نے قانون کے مطابق اپنے اوپر آنے والے اخراجات کو واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی نے اعزا رسول کے ضامن ایاز شوکت کو بھی الگ سے نوٹس جاری کردیے۔

کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے اعزا اسد رسول کو لکھے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیاہے کہ آپ کو7 مارچ 2011ء میں امریکہ کی University of Illinois at Urbana-Champaign USA(UIUC) کے لیے اسکالرشپ دی گئی، آپ نے یونیورسٹی میں اگست 2011ء میں حاضری دی۔ اسکالرشپ کے تحت 2016ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے واپس رپورٹ کرنا لازم تھا۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ سے ریکوری کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی کی کوششوں پر بھی شہباز گل اپنے دور حکومت میں اثرانداز ہوتے رہے۔ شہباز گل اس کیس کو ختم کرانے اور معاملہ رفع دفع کرانے کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی پر دباؤ ڈالتے رہے، جس کی وجہ سے معاملہ نوٹس جاری ہونے کے ایک سال بعد بھی لٹکا ہواہے۔ واضح رہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی کے چانسلر اس وقت صدر مملکت عارف علوی ہیں جو صدر کا عہدہ سنبھا لنے سے پہلے تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے .

Related Articles

Back to top button