دخترمشرق،شہید بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی آج منائی جارہی ہے

دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سولہویں یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاری جاری ہیں، اپنی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے کارکنوں اور  رہنماؤں کی گڑھی خدا بخش میں آمد جاری ہے۔

دخترِ مشرق کا لقب پانے والی بے نظیر بھٹو جن کے  والد کو پھانسی پر چڑھایا گیا، دو بھائی قتل ہوئے، بدترین آمریتوں کا سامنا رہا، جلاوطنی کے دکھ بھی جھیلے لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں، انہیں عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔بے نظیر بھٹو جنہیں سیاسی مبصرین پاکستان میں سخت ترین چیلنجز کا سامنا کرنے والی رہنما قرار دیتے ہیں، اس کے علاوہ بے نظیر بھٹو کا شمار جنوبی ایشیا کی اُن سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے جن کی پذیرائی بین الاقوامی سطح پر ہوئی۔

بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، کانوینٹ آف جیزز ایند میری کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ ہارورڈ اور آکسفورڈ وہ درسگاہیں ہیں، جہاں سے انہوں نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی قوانین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button