نیب نے فرح گوگی کیخلاف تحقیقات کیلئے 4 افراد کو طلب کرلیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن کہلانے والی فرح خان گوگی کیخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب نے تفتیش کیلئے 4 افراد کو طلب کر لیا ہے ۔

نیب کے مطابق یہ چاروں افراد فرح خان کا کاروبار ديکھتے تھے، نیب لاہور نے مذکورہ چاروں افراد کو 30 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ فرح خان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ تین برسوں کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے جمع کرائے گئے جو کہ ان کے آمدن کے معلوم شدہ ذرائع سے مطابقت نہیں رکھتے۔ یہ رقم ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی اور اسے جمع کرائے جانے کے بعد فوراً نکال لیا گیا۔ گزشتہ ماہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے بھی اس اعلان کیا تھا کہ فرخ خان کے خلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے، ثبوت سامنے آئیں گے تو مقدمہ بھی درج ہوگا اور وطن واپس بھی لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کا نام بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کے بعد سامنے آیا جو اس شادی میں پیش پیش تھیں۔

Related Articles

Back to top button