عمران خان کا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع

سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے رہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست فوری طور سماعت کیلئے منظور ہو سکتی ہے، درخواست پرچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ ساڑھے 12بجے سماعت کرینگے۔
عمران خان کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ پر اسلام آباد کے تھانوں میں مختلف مقدمات درج ہیں، عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان رجسٹرار کے سامنے پیش ہوئے،عمران خان کچھ دیر بعد عدالت میں پیش ہوں گے، واضح رہے کہ عمران خان نے گذشتہ رات ایک بیان دیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہیں، ہم تباہی کی طرف جاسکتے ہیں، میں لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پہلے فوج تباہ ہوگی پھر ملک تباہ ہوجائے گا، کیونکہ یہ حکومت جب سے آئی ہے روپیہ گررہا ہے۔
مہنگائی ہورہی ہے، اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے ہیں تو سب سے بڑا ادارہ تباہ ہوگا، پھر یوکرین کی طرح ایٹمی اثاثے واپس لیے جائیں گے، اس کے بعد ملک کے تین ٹکرے ہوجائیں گےجو ان کی منصوبہ بندی بنی ہوئی ہےاس لیے اس وقت درست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Back to top button