بجلی صارفین پر مزید 10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایڈجسمنٹ کی مد میں دس ارب روپے سے زائد وصول کرنے کے لیے نیپرا میں‌ درخواست دائر کر دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں‌ حالیہ اضافہ صرف دو روز قبل کیا گیا ہے۔
بجلی صارفین پر مزید 10 ارب 54 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست دائر کردی ہے جس میں کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 15 جون کو ہوگی، جس میں ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔
پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ، گیپکو کی 1 ارب 97 کروڑ روپے، آئیسکو نے ایک ارب روپے، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ وپے اور حیسکو نے 1 ارب 91 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔

Related Articles

Back to top button